Monday , July 16 2018
Home / دنیا / برطانیہ کے جانسن کی آنگ سان سوچی سے ملاقات‘میانمار بحران پر بات چیت

برطانیہ کے جانسن کی آنگ سان سوچی سے ملاقات‘میانمار بحران پر بات چیت

نے پیٹا۔11فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) برطانیہ کے وزیر خارجہ بورس جانسن نے آج میانمار کی قائد آنگ سان سوچی سے ملاقات کی اور دونوں کے درمیان میانمار بحران پر تبادلہ خیال ہوا ۔ میانمار پر دباؤ میں اضافہ ہوتا جارہا ہے کہ مسلم اقلیت پر مظالم کرنے والے خاطی فوجیوں کو سزا دینے کیلئے حکومت میانمار پر دباؤ میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ جانسن نے پریشان حال میانمارکی قائد کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ بین الاقوامی برادری میں میانمار کا موقف کم ہوکر بحران کی سطح تک پہنچ گیا ہے ۔ وہ چار روزہ دورہ ایشیاء کی پہلی منزل پر میانمار پہنچے تھے ۔ جانسن آنگ سان سوچی سے ملاقات کے بعد بنگلہ دیش کے ضلع کاکس بازار کے پناہ گزین کیمپ کا دورہ کرنے والے ہیں جہاں 7لاکھ سے زیادہ روہنگیا پناہ گزین گذشتہ اگست سے پناہ لئے ہوئے ہیں ۔ وہ میانمار کی فوج کی کارروائی سے متاثر ہوکر بنگلہ دیش فرار ہوگئے تھے ۔ اقوام متحدہ نے میانمار پر الزام عائدکیا ہے کہ وہ مسلم اقلیت کو سرحد پار فرار ہونے پر مجبور کررہی ہے اور ان کی نسل کشی کی مہم میں مصروف ہے ۔

TOPPOPULARRECENT