Saturday , July 21 2018
Home / دنیا / برطانیہ کے خلاف جوابی کارروائی کرنے روس کا انتباہ

برطانیہ کے خلاف جوابی کارروائی کرنے روس کا انتباہ

ٹوکیو۔21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) روس کے وزیر خارجہ نے آج سخت لہجہ اپناتے ہوئے برطانیہ کو انتباہ دیا کہ اگر اس نے کوئی بھی ’’مخالف روس‘’ قدم اٹھایا تو روس بھی جوابی کارروائی کرے گا۔ یاد رہے کہ جنوبی انگلینڈ میں سابق ایک جاسوس کو زہر دیئے جانے کے معاملے میں اس وقت دونوں ممالک دست و گریباں ہیں۔ اپنے جاپانی ہم منصب تاتاروکونو سے ملاقات کے بعد سرگی لاروف نے اپنی بات دہراتے ہوئے کہا کہ اگر برطانوی حکومت روس کے خلاف کوئی تادیبی کارروائی کرے گی تو روس بھی خاموش تماشائی بنا نہیں رہے گا۔ لاروف نے برطانیہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ 4 مارچ کو سابق جاسوس سرگی اسکریپال اور ان کی دختر یولیا پر کئے گئے اقدام قتل معاملے پر پرامن اور پرسکون ردعمل ظاہر کرے جبکہ دونوں باپ بیٹی اس وقت ہاسپٹل میں تشویشناک حالت میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر یہ کہا جاسکتا ہے کہ برطانوی قیادت قصداً برطانیہ۔ روس تعلقات کو بگاڑنا چاہتی ہے۔ برطانیہ کا یہ کہنا ہے کہ حملہ کرنے کی استطاعت، مقصد اور ارادہ کا صرف روس ہی حامل ہوسکتا ہے اور سابق سوویت یونین میں اس زہر کو تیار کیا گیا تھا۔ دوسری طرف صدر روس ولادیمیر پوٹن نے برطانیہ کے اس الزام کو لغو قرار دیا۔

جرمنی میں ایک اور مسجد پر حملہ
برلن ۔ 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)جرمنی میں دو ہفتوں میں مسجد پر دیسی بم سے دوسرا حملہ ہوا جس سے مسجد شعلہ پوش ہوگئی۔ یہ واقعہ جنوبی علاقے میں پیش آیا۔خلیج ٹی وی کے مطابق اس مسجد میں زیادہ تر ترک نمازی آتے ہیں ۔جرمنی کے جنوب میں واقع مسجد ان علم پر نا معلوم افراد نے دیسی بم سے حملہ کیا جس سے مسجد میں آگ لگ گئی تاہم واقعے کے نتیجے میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔خلیج ٹی وی کے مطابق اس مسجد میں آنے والے زیادہ تر نمازیوں کا تعلق ترکی سے ہے ، یہ دو ہفتوں میں مسجد پر بموں سے ہونے والا دوسرا حملہ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT