Wednesday , November 22 2017
Home / Top Stories / برطانیہ کے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ کے اعزاز میں وزیراعظم کا ظہرانہ

برطانیہ کے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ کے اعزاز میں وزیراعظم کا ظہرانہ

The Prime Minister, Shri Narendra Modi receives the Duke and Duchess of Cambridge Prince William and Kate Middleton, at Hyderabad House, in New Delhi on April 12, 2016.

نئی دہلی 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے برطانیہ کے شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کو ظہرانہ پر مدعو کیا جس کے دوران کلاسیکی موسیقی پیش کی گئی۔ وزیراعظم نے شاہی جوڑے کا حیدرآباد ہاؤز کی سیڑھیوں پر جو انڈیا گیٹ سے متصل ہے، استقبال کیا۔ جو پکوان شاہی جوڑے کو پیش کئے گئے اُن میں سبزی اور گوشت پر مشتمل دونوں اقسام کے پکوان تھے۔ اِس موقع پر موسیقار راہول شرما نے سنتور پر کلاسیکی موسیقی کا پروگرام پیش کیا۔ یہی پروگرام قبل ازیں بٹلس بھی پیش کیا کرتے تھے۔ دعوت میں وزیر خارجہ سشما سوراج ، وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات راجیہ وردھن سنگھ راٹھور، بھارتی گروپ کے سربراہ سنیل بھارتی متل، منیجنگ ڈائرکٹر و سی ای او آئی سی آئی سی آئی چندا کوچر، اداکار انوپم کھیر اور سابق بیڈمنٹن کھلاڑی پی گوپی چند اور دیگر اہم شخصیات شامل تھیں۔ شاہی جوڑے کے دورۂ ہند کا آغاز ممبئی سے ہوا جہاں اُنھوں نے 26نومبر کے دہشت گرد حملوں میں ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ کل دہلی میں شاہی جوڑے نے گاندھی سمرتی ، مہاتما گاندھی کی یادگار 30 جنوری مارگ پہونچ کر بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔ شاہی جوڑے نے امر جوان جیوتی پر ہندوستانی فوجیوں کو جو جنگ کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرچکے ہیں، خراج عقیدت پیش کیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT