برطانیہ کے نئے ہائی کمشنر کا دو تلگو ریاستوں کا دورہ

سرڈومینک اسقوتھ آج حیدرآباد اور کل اے پی کا دورہ کریں گے
حیدرآباد ۔ 21 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : ہندوستان کے لیے برطانیہ کے نئے ہائی کمشنر سرڈومینک اسقوتھ پہلی مرتبہ 22 جون کو حیدرآباد کا دورہ کریں گے ۔ وہ راج بھون میں گورنر سے ملاقات کریں گے اور بعد میں ریاستی حکومت کے نمائندوں اور دیگر سیاسی قائدین سے ملاقات کریں گے ۔ وہ بزنس کمیونٹی اور سیول سوسائٹی کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے ۔ اس دورہ سے قبل سرڈومینک نے کہا کہ ’ شہر حیدرآباد کا پہلی مرتبہ دورہ کرنا ان کے لیے خوشی کی بات ہے جو ہندوستان کی نئی ریاست کا دارالحکومت ہے ۔ اس دورہ کا مقصد اس ریاست اور برطانیہ کے درمیان وسیع تر اشتراک کے امکانات تلاش کرنا ہے اور تعاون اور اشتراک کو مزید مستحکم کرنا ہے ‘ ۔ اسی طرح برطانیہ کے نئے ہائی کمشنر 23 جون کو آندھرا پردیش کا دورہ کریں گے ۔ وہ چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو سینئیر وزراء اور ریاستی حکومت کے نمائندوں اور دیگر سیاسی قائدین سے ملاقات کریں گے ۔ وہ ریاست کے نئے دارالحکومت امراوتی کی سائٹ کا بھی دورہ کریں گے ۔ اس دورہ کے دوران برطانیہ کے ہائی کمشنر برطانیہ اور آندھرا پردیش کے درمیان مختلف ایریاس میں تعاون و اشتراک پر زور دیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT