Sunday , September 23 2018
Home / دنیا / برطانیہ کے چار اسکولس میں مسلم بچوں کے روزہ رکھنے پر امتناع

برطانیہ کے چار اسکولس میں مسلم بچوں کے روزہ رکھنے پر امتناع

لندن ۔ /14 جون (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ میں ایک پرائمری اسکول ٹرسٹ نے لندن میں واقع اپنے چار اسکولس میں مسلم طلباء کے رمضان المبارک کے دوران روزہ رکھنے پر امتناع عائد کردیا ہے ۔ ٹرسٹ کا یہ موقف ہے کہ روزہ رکھنے سے ان کی صحت کو خطرہ لاحق ہوگا اور اس نے اسلامی قانون کا حوالہ دیا کہ بچوں پر روزہ فرض نہیں ہے ۔ لائین اکیڈیمی ٹرسٹ کے بارکلے پرا

لندن ۔ /14 جون (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ میں ایک پرائمری اسکول ٹرسٹ نے لندن میں واقع اپنے چار اسکولس میں مسلم طلباء کے رمضان المبارک کے دوران روزہ رکھنے پر امتناع عائد کردیا ہے ۔ ٹرسٹ کا یہ موقف ہے کہ روزہ رکھنے سے ان کی صحت کو خطرہ لاحق ہوگا اور اس نے اسلامی قانون کا حوالہ دیا کہ بچوں پر روزہ فرض نہیں ہے ۔ لائین اکیڈیمی ٹرسٹ کے بارکلے پرائمری اسکول واقع لیئٹن ، ایسٹ لندن نے والدین کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کو کافی دیر تک پانی اور غذا سے محروم رکھناان کی صحت کے ساتھ سمجھوتہ کے مترادف ہوگا ۔ یہ مکتوب /10 جون کو روانہ کیا گیا جس میں کہا گیا کہ رمضان جو /17 جون سے شروع ہورہا ہے اس وقت موسم بے انتہا گرم رہے گا اور یہ سال کا سب سے زیادہ گرم وقت سمجھا جارہا ہے ۔ اسکول میں بھی بالخصوص اس وقت بچے کافی مصروف ہوتے ہیں اور انہیں اسپورٹس و دیگر مقابلوں میں حصہ لینا ہوتا ہے ۔ بارکلے پرائمری اسکول کے ساتھ ساتھ لائین اکیڈیمی ٹرسٹ سے تعلق رکھنے والے دیگر تین اسکولس میں بھی امتناع پر عمل ہوگا ۔ اس مکتوب پر اسکول کے کارگزار سربراہ مسٹر رائیٹ نے دستخط کئے ہیں اور اسے اسکول نوٹس بورڈ پر چسپاں کرنے کے علاوہ ٹرسٹ کے ویب سائیٹس پر بھی اپ لوڈ کیا گیا ہے ۔ اس میں کہا گیا ہے کہ اسکول کے عہدیداروں نے اس ضمن میں معلومات حاصل کی ہیں اور انہیں یہ پتہ چلا کہ شریعت میں بچوں کے لئے روزہ رہنا لازمی نہیں ہے ۔ مکتوب میں کہا گیا ہے کہ ہمیں جو معلومات ہوئی ہیں اس کے مطابق رمضان میں بچوں کیلئے روزہ رہنا ضروری نہیں جبکہ یہ ہر بالغ فرد پر فرض ہیں ۔ چنانچہ اسکول کی پالیسی اور اسلامی نقطہ نظر میں یکسانیت پائی جاتی ہیں یعنی مشترکہ مقصد صحت کا تحفظ اور بچوں کی تعلیم کو بہتر بنانا ہے ۔ چنانچہ لائین اکیڈیمی ٹرسٹ کے تحت تمام اسکولس میں کسی بھی بچے کو روزہ رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT