Friday , November 24 2017
Home / دنیا / برطانیہ کے یوروپی یونین سے اخراج پر آئی ایس کو خوشی :کیمرون

برطانیہ کے یوروپی یونین سے اخراج پر آئی ایس کو خوشی :کیمرون

لندن ۔ /17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم برطانیہ ڈیویڈ کیمرون نے خبردار کیا ہے کہ اگر برطانیہ کو /23 جون کے اہم ترین ریفرنڈم میں یوروپی یونین سے نکال باہر کرنے کیلئے ووٹ دیا جائے تو اسلامی اسٹیٹ دہشت گردوں کو خوشی ہوگی ۔ انہوں نے ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس سے خطاب کے دوران برطانیہ کے یوروپی یونین سے اخراج کے منفی اثرات کو اجاگر کیا اور کہا کہ ایسا کرنے سے صرف صدر روس ولادیمیر پوٹین اور آئی ایس سربراہ ابوبکر البغدادی خوش ہوں گے اور وہی اس کا خیرمقدم کریں گے ۔انہوں نے یہ اشارہ دیا کہ یوروپی یونین سے اخراج کی صورت میں برطانیہ دہشت گردوں کیلئے حساس ہوجائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT