Sunday , July 22 2018
Home / ہندوستان / برطانیہ ‘ہندوستان کے ساتھ دورخی دفاعی تعاون کا خواہاں

برطانیہ ‘ہندوستان کے ساتھ دورخی دفاعی تعاون کا خواہاں

نئی دہلی ۔ 12اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت برطانیہ اور برطانوی دفاعی کمپنیاں ہندوستان کے ساتھ دفاعی حکمت عملی کے آلات کی شراکت داری کے ٹوٹے ہوئے تعلقات کو زیادہ وسیع اور زیادہ گہرے DEF EXPO – 2018 میں بنانا چاہتی ہے ۔ برطانیہ ڈیف ایکسپو۔2018 میں شریک ہورہا ہے اور اس کا مرکز توجہ ایک حقیقی ’’ دو رخی راستہ‘‘ دفاعی آلات میں تعاون ‘ سرمایہ کاری اور ٹکنالوجی کی منتقلی کا قائم کرنا ہے ۔ برطانیہ اپنی معلومات اور تجربہ دفاعی آلات کی صلاحیتیں جس کے تحت اختراعی اور کم قیمت دفاعی آلات تیار کئے جاتے ہیں ۔ ہندوستان کو منتقل کرنا چاہتا ہے کیونکہ ہندوستان کی مسلح افواج کی جدید کاری جاری ہے ۔ برطانیہ کے وزیر برائے دفاعی خریداری گوٹو بیب ایم پی ‘ برطانیہ کے وفد کی قیادت کررہے ہیں جس میں برطانوی ہائی کمشنر برائے ہندوستان ‘ برطانیہ کے نائب سربراہ دفاعی عملہ اور علاقائی ڈائرکٹر برائے ہندوستان جو برطانیہ کے محکمہ بین الاقوامی تجارت برائے دفاعی و صیانتی تنظیمیں شامل ہیں ۔ وزیر کے ہمراہ 20 برطانوی کمپنیاں بھی ہیں جنہیں باہمی مفادات اور صنعتی شراکت داری اور مشترکہ وینچرس ہندوستانی کمپنیوں کے ساتھ قائم کرنے سے دلچسپی ہے ۔ برطانوی وزیر برائے دفاعی خریداری بوٹو بیب نے کہا کہ برطانیہ اور ہندوستان دفاع کے شعبہ میں ایک دوسرے کو بہت کچھ دے سکتے ہیں ‘ ان میں تحقیق‘ ترقی ‘ تعاون اور تربیت شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہندوستان شراکت داری کے ذریعہ کام کریں ‘ تاکہ باہمی شراکت داری برائے معلومات ‘ صیانت اور خوش حالی کی جاسکے ۔ ہمارے پاس عالمی معیار کی صلاحیتیں فضائی ‘ بری ‘ بحری ‘ سائبر اور خلاء کے شعبوں میں موجود ہیں اور ہم برطانیہ میں اور ہندوستانی کمپنیوں میں ایجادات ‘ ترقی اور پائیداری طویل مدتی صنعتی شراکت داری کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں تاکہ مشترکہ ضروریات کی تکمیل کی جاسکے اور نئی مصنوعات اور صلاحیتیں عالمی بازار میں پیش کی جاسکیں ۔ تمام ذرائع ابلاغ کو دعوت دی جاتی ہے کہ ہال 5اسٹین‘5.21b کا دورہ کریں ۔ برطانیہ کی دفاعی برآمدات 2016ء میں 5.9ارب پاؤنڈ اسٹرلنگ مالیتی اور صیانتی برآمدات 2015ء میں 4.3ارب پاؤنڈ اسٹرلنگ تھیں ۔اے ڈی ایس گروپ میں تین کمپنیوں میں BAE سسٹمس ‘ پیرسن انجنیئرنگ اینڈ کوہم شامل ہیں ۔ برطانیہ پورے یورپ میں داخلی سرمایہ کاری کے اعتبار سے سرفہرست ملک ہے اور عالمی سطح پر صرف امریکہ اس سے آگے ہے ۔ مزید تفصیلات ایڈمس تھامس‘ سینئر پریس آفیسر و ترجمان شعبہ بین الاقوامی تجارت دفاع اور صیانتی تنظیمیں سے موبائیل +44(0) 7775817 835 ۔ ای میل : [email protected] سے حاصل کی جاسکتی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT