Saturday , November 25 2017
Home / عرب دنیا / برطرف سعودی وزیر سے تفتیش کیسے کی جائے گی؟

برطرف سعودی وزیر سے تفتیش کیسے کی جائے گی؟

ریاض ۔ 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شاہی فرمان کے تحت ہفتے کی شام سول سروس کے وزیر خالد العرج کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا۔ العرج کو انسداد بدعنوانی کی عدالت میں ایک کیس کے سامنے آنے، اختیارات کے ناجائز استعمال اور حدود سے تجاوز کرنے کے الزامات سامنے آنے کے بعد عہدے سے ہٹایا گیا۔سعودی عرب کی وزارت برائے ڈیفنس فورس کے ڈائریکٹر ملٹری آرڈر کرنل فلاح الجعد نے’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کسی بھی وزیر یا ریاست کے اعلیٰ عہدیدار پر الزامات کی تحقیقات کا ایک منظم طریقہ کار ہے۔ مملکت کے نظام انصاف کی دفعہ دو، تین، چار اور پانچ کے تحت ملزم قرار دیے گئے کسی وزیر سے تفتیش کے لیے دو وزراء یا ان کے برابر عہدے کے افسران پر مشتمل ایک کمیشن تشکیل دیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کمیشن میں جوڈیشل کونسل کے عدالت عظمیٰ کے جسٹس کے برابرعہدیدار کو بھی شامل کیا جاتا ہے۔ یہ کمیشن تیس روز میں اپنی تحقیقاتی رپورٹ کابینہ کو فراہم کرتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT