Thursday , November 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / برقراری امن پر خصوصی توجہ کی ہدایت

برقراری امن پر خصوصی توجہ کی ہدایت

نظام آباد میں پولیس عہدیداروں کے اجلاس میں ایس پی کا خطاب

نظام آباد:18؍ اکتوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )ضلع ایس پی چندر شیکھرریڈی نے ضلع میں امن و ضبط کی برقراری اور دسہرہ، محرم تقاریبات پرُ امن طور پر انعقاد کیلئے پولیس ملازمین کو ہدایت دیتے ہوئے اس خصوص میں ضلع کے تمام پولیس عہدیداروں کی کارکردگی اہمیت کی حامل ہوگی۔ ضلع ایس پی مسٹر چندر شیکھرریڈی ضلع کے پولیس عہدیداروں کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں کہا کہ ضلع میں امن و ضبط کی برقراری، دسہرہ کی تقاریب اور 9 دن منعقد کئے جانے والے مورتیوں کی پوجاکے موقع پر سخت بندوبست کرنے، محرم اور دسہرہ ایک ہی وقت میں ہونے کی وجہ سے سخت حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ ایس پی نے ضلع کے پولیس اسٹیشنوں میں زیر التواء مقدمات کی بھی تفصیلات حاصل کی اور اس کی یکسوئی کیلئے جنگی خطوط پر اقدامات کرنے  پٹرولنگ میں اضافہ کرتے ہوئے رات کے اوقات میں طلایہ گردی میں اضافہ کرنے ، رہزنی، سرقہ کی واردات میں کمی، سڑک حادثات میں کمی کیلئے آٹوز پر نظر رکھتے ہوئے گنجائش سے زیادہ مسافروں کو سوار نہ کرنے کیلئے اقدامات کرنے، عدالتوں میں زیر التواء مقدمات کی یکسوئی غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمہ، قمار بازی ، مٹکہ کے بارے میں سخت اقدامات کرنے اور خواتین کے ہراساں کے خاتمہ ، خواتین کے ساتھ بدتمیزی کرنے کی صورت میں مقدمات درج کرنے کی ہدایت دی۔  ضلع ایس پی نے امن و ضبط کی برقراری میں بہترین اقدامات کرنے والے سی سی ایس کانسٹیبل راما انجنیا ریڈی کو نقد انعام بھی عطا کیا اس موقع پر اڈیشنل ایس پی پرتاپ ریڈی، سی ای او غلام غوث محی الدین، ڈی ایس پیز آنند کمار، رام ریڈی، رام کمار موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT