Wednesday , October 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / برقراری امن کے لئے تعاون پولیس کا بنیادی فریضہ

برقراری امن کے لئے تعاون پولیس کا بنیادی فریضہ

ضلع ایس پی محبوب نگر پی وشوا پرساد کا صحافتی بیان

ضلع ایس پی محبوب نگر پی وشوا پرساد کا صحافتی بیان
محبوب نگر /19 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جرائم کی روک تھام کے لئے پولیس سخت ترین اقدامات کر رہی ہے۔ عوام کو امن و سلامتی والی زندگی گزارنے میں بھرپور تعاون کرنا پولیس کا بنیادی فریضہ ہے۔ ضلع ایس پی وشوا پرساد نے اپنے ایک صحافتی بیان میں ان خیالات کا اظہار کیا۔ انھوں نے بتایا کہ نیشنل ہائی وے پر سڑک حادثات کی روک تھام کے لئے ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں، جس کے تحت ہائی وے کو چار ڈیویژنس میں تقسیم کرتے ہوئے آکاش پٹرولنگ کے ذریعہ اس کی ہمیشہ نگرانی جاری رہے گی۔ حال ہی میں شی ٹیمس کا جو آغاز کیا گیا تھا، اس کے بہتر نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ تاحال کئی ایک کیسس درج کئے گئے ہیں، اس میں بچوں کے ساتھ ساتھ والدین کی بھی کونسلنگ کی جا رہی ہے۔ انھوں نے کہاکہ موسم گرما کے پیش نظر ضلع کے تمام پولیس اسٹیشنوں میں سرقہ کی وارداتوں کی روک تھام کے لئے راتوں میں پٹرولنگ میں اضافہ کیا جا رہا ہے اور عوام میں شعور بیدار کرنے کے لئے پوسٹرس بھی شائع کئے گئے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ عوامی مقامات بینکس، ریلوے اسٹیشن اور بس اسٹانڈ جیسے مقامات پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ علاوہ ازیں اقدام خودکشی کے واقعات کی روک تھام، جادو اور بھانامتی کے وہم سے عوام کو محفوظ رکھنے کے لئے دیہاتوں میں پولیس کلچرل پروگرام منعقد کر رہی ہے۔ انھوں نے پولیس عہدہ داروں کو پابند کیا کہ شکایات وصول ہوتے ہی فوراً یکسوئی کی جائے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ لاء اینڈ آرڈر کی برقراری کے لئے عوام کا تعاون ضروری ہے، لہذا پولیس عوام سے ہمیشہ بہتر تعلقات بنائے رکھے۔

TOPPOPULARRECENT