Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / برقعہ اور اسکارف پر امتناع برخاست کرنے غور : سی بی ایس ای

برقعہ اور اسکارف پر امتناع برخاست کرنے غور : سی بی ایس ای

نئی دہلی۔ 26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) سنٹرل میڈیکل امتحانات میں طالبات کو برقعہ اور اسکارف پہننے کی اجازت دینے کے بارے میں غور کررہا ہے‘ تاہم ایسے طالبات کی علیحدہ طور پر جامہ تلاشی لی جائے گی۔ سینئر عہدیداروں نے بتایا کہ امتحانات کے دوران اسکارف پہننے سے متعلق امور کا جائزہ لیا جارہا ہے اور بورڈ اس ضمن میں عنقریب اعلامیہ جاری کرے گا۔ بتایا جاتا ہے کہ بورڈ نے نگران کاروں کو بھی یہ ہدایت دی ہے کہ وہ جامہ تلاشی کے دوران مذہبی احساسات سے متعلق محتاط رہیں۔ گزشتہ سال متعارف کردہ لمبی آستین اور نقاب پر امتناع کو سپریم کورٹ نے برقرار رکھا تھا‘ لیکن بڑے پیمانے پر عوامی احتجاج کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT