Thursday , January 18 2018
Home / شہر کی خبریں / برقی بحران پر کے سی آر کے جھوٹے بیانات۔ تلنگانہ بی جے پی

برقی بحران پر کے سی آر کے جھوٹے بیانات۔ تلنگانہ بی جے پی

حیدرآباد ۔ 8 نومبر (این ایس ایس) بی جے پی تلنگانہ کے سی آر حکومت پر اس بات کا الزام عائد کیا ہیکہ وہ برقی بحران پر ہر روز جھوٹے بیانات دے رہے ہیں۔ یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بی جے پی قائد این اندرا سین ریڈی نے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ سے مطالبہ کیا کہ وہ (چیف منسٹر) اسمبلی کو اس بات سے واقف کروائیں کہ آیا ریاست مرکز سے 350 میگاواٹ برقی حاصل کیا ہے یا نہیں۔ انہوں نے چیف منسٹر پر اس بات کا بھی الزام عائد کیا کہ وہ تنہا ریاست میں برقی بحران کے ذمہ دار ہیں۔

TOPPOPULARRECENT