Wednesday , September 26 2018
Home / شہر کی خبریں / برقی بچت کیلئے اے پی حکومت کی پانچ نکاتی حکمت عملی

برقی بچت کیلئے اے پی حکومت کی پانچ نکاتی حکمت عملی

24فیصد برقی بچت متوقع، چیف سکریٹری ڈاکٹر کرشنا راؤ کا بیان

24فیصد برقی بچت متوقع، چیف سکریٹری ڈاکٹر کرشنا راؤ کا بیان
حیدرآباد۔/22مارچ، ( آئی این این ) ریاست آندھرا پردیش میں ڈومیسٹک ، کمرشیل اور صنعتی شعبوں کو 24×7برقی سربراہ کرنے کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو کے مقصد کو پورا کرنے کے سلسلہ میں حکومت آندھرا پردیش نے تقریباً 24فیصد متوقع برقی بچت کرنے کیلئے پانچ نکاتی حکمت عملی کو اختیار کرنے پر غور کیا ہے۔ چیف سکریٹری اور چیرمین اے پی ایس ای سی ایم ڈاکٹر آئی وائی آر کرشنا راؤ نے کہا کہ اس بڑے کام کے حصول کیلئے چیف منسٹر نے حال ہی میں پانچ نکاتی پروگرام پر زور دیا جس سے ریاست اور اسٹیک ہولڈرس کو بڑے پیمانے پر فائدہ حاصل ہوگا۔ اس حکمت عملی کے نکات میں حکومت آندھرا پردیش کی پوری مشنری اور حکومت ہند کی ایجنسیوں جیسے بیورو آف انرجی ایفیشینسی، انرجی ایفشینسی سروس لمیٹیڈ، رورل الیکٹریفکیشنس کارپوریشن آف انڈیا وغیرہ کو اس میں شامل کرنا، ڈی ایس ایم پر مبنی سرگرمیوں پر عمل درآمد کیلئے ڈسکامس کو متحرک کرنا شامل ہے۔ حکومت نے پہلی مرتبہ برقی بچت کو 23مارچ کو منعقد ہونے والی سکریٹریز کانفرنس اور 24مارچ کو کلکٹرس ویڈیو کانفرنس کے ایجنڈہ میں اولین ترجیح کے امور میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس موقع پر چیف سکریٹری نے جنہوں نے مذکورہ بالا میٹنگس کے مجوزہ ایجنڈہ پر چند سینئر عہدیداروں کے ساتھ مختصر بات چیت کی ہے ، تمام سکریٹریز اور کلکٹرس سے برقی بچت کیلئے اختراعی نظریات اور تیکنکس پیش کرنے کی خواہش کی۔ اجئے جین سکریٹری انرجی نے کہا کہ ریاست میں برقی بچت سرگرمیاں پورے زور و شور سے جاری ہیں اور ڈی ای ایل پی اور اسٹریٹ لائٹنگ کے پائیلٹ پراجکٹس کے ذریعہ سالانہ 638 ملین یونٹس کی برقی بچت متوقع ہے۔

TOPPOPULARRECENT