Saturday , January 20 2018
Home / جرائم و حادثات / برقی تاروں کی مرمت کے دوران شاک لگنے سے کنٹراکٹ ملازم فوت

برقی تاروں کی مرمت کے دوران شاک لگنے سے کنٹراکٹ ملازم فوت

حیدرآباد17 جون (سیاست نیوز) چندرائن گٹہ کے علاقہ اندرا نگر میں پیش آئے ایک واقعہ میں برقی تاروں کی مرمت میں مصروف محکمہ برقی کا کنٹراکٹ ملازم شاک لگنے سے فوت ہوگیا ۔ انسپکٹر چندرائن گٹہ مسٹر اے سرینواس نے بتایا کہ 26 سالہ محمد عبدالکلیم ساکن حافظ بابا نگر محکمہ برقی کا کنٹراکٹ ملازم تھا اور وہ آج نیو اندرا نگر چندرائن گٹہ میں برقی پول

حیدرآباد17 جون (سیاست نیوز) چندرائن گٹہ کے علاقہ اندرا نگر میں پیش آئے ایک واقعہ میں برقی تاروں کی مرمت میں مصروف محکمہ برقی کا کنٹراکٹ ملازم شاک لگنے سے فوت ہوگیا ۔ انسپکٹر چندرائن گٹہ مسٹر اے سرینواس نے بتایا کہ 26 سالہ محمد عبدالکلیم ساکن حافظ بابا نگر محکمہ برقی کا کنٹراکٹ ملازم تھا اور وہ آج نیو اندرا نگر چندرائن گٹہ میں برقی پول پر چڑھر کر تاروں کی مرمت کر رہا تھا اسی دوران وہ برقی شاک کی زد میں آگیا ۔ پولیس نے بتایا کہ کلیم اپنے ایک ساتھی ملازم جاوید پاشاہ کے ہمراہ کام کر رہا تھا اور حادثہ کا شکار ہونے کے فوری بعد وہ نیچے گرپڑا۔ کلیم کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دیدیا۔ چندرائن گٹہ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا اور تحقیقات جاری ہے۔

TOPPOPULARRECENT