Monday , December 11 2017
Home / اضلاع کی خبریں / برقی تار گرنے سے ایک شخص ہلاک ایک زخمی

برقی تار گرنے سے ایک شخص ہلاک ایک زخمی

گجویل 24 ؍ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) برقی شاک لگنے کے سبب ایک شخص کی فوت ہونے کا واقعہ پیش آیا ۔ تفصیلات بموجب ضلع محبوب نگر کے مکتھل مستقر کا رہنے والا 45 سالہ نرسمہلوحلقہ گجویل کے ملگ منڈل میں تعمیر کی جانے والی ہارٹی کلچر یونیورسٹی میں بحیثیت مزدور کام انجام کرتا تھا ۔ چنانچہ ہمیشہ کی طرح آج نرسمہلو کام کر رہا تھا کہ اچانک برقی تار نرسمہلو پر گرنے کے سبب وہ جائے واردات پر ہی فوت ہوگیا ۔ اور شدید زخمی اس کا ساتھی انجیا کو بغرض علاج شہر حیدرآباد کے ایک ہاسپٹل روانہ کر دیا گیا ۔ بتایا جاتا ہیکہ انجیا کی حالت نازک ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT