Wednesday , September 26 2018
Home / شہر کی خبریں / برقی تنازعہ کو حل کرنے مرکز کا وعدہ

برقی تنازعہ کو حل کرنے مرکز کا وعدہ

دونوں ریاستوں کے چیف منسٹرس کاعنقریب اجلاس طلب کیا جائے گا :دتاتریہ

دونوں ریاستوں کے چیف منسٹرس کاعنقریب اجلاس طلب کیا جائے گا :دتاتریہ
حیدرآباد 22 جون (این ایس ایس ) مرکزی وزیر برائے برقی و کوئلہ پی گوئل نے تیقن دیا ہے کہ تلنگانہ اور آندھرا پردیش حکومتوں کے درمیان برقی تنازعہ کو حل کیا جائے گا۔ برقی خریداری معاہدوں کو منسوخ کرنے آندھرا پردیش حکومت کی دھمکی کے بعد تلنگانہ ریاست میں ناراضگی پیدا ہوئی ہے۔ انہوں نے تیقن دیا ہے کہ برقی قلت کے مسئلہ کو نئی ریاست تلنگانہ کے ساتھ مل کر دوستانہ طور پر حل کرلیا جائے گا ۔ یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی قومی نائب صدر بنڈارو دتاتریہ نے کہا کہ انہوں نے مرکزی وزیر برقی پیوش گوئل سے ہفتہ کے دن فون پر بات کی ہے اور ریاست میں برقی قلت سے واقف کروایا ہے اس کے علاوہ دونوں ریاست کے درمیان برقی خریداری معاہدوں کی منسوخی کے متعلق تنازعہ پیدا ہوا ہے ۔ انہوں نے گوئل پر زور دیا کہ وہ اس مسئلہ پر مداخلت کریں اور یکسوئی کی جائیں ۔ مرکزی وزیر نے بتایا جاتا ہے کہ یہ بھی تیقن دیا کہ اگر ضروری ہوا تو تلنگانہ اور آندھراپردیش کی حکومتوں کے چیف منسٹرس کا اجلاس طلب کیا جائے گا تاکہ اس مسئلہ کا دوستانہ حل طلب کیا جاسکے ۔ دتاتریہ نے کہا کہ اگرچکہ آندھرا پردیش الیکٹریسٹی ریگولیٹری کمیشن نے حکومت کی اپیل کو مسترد کردیا ہے اسی لئے یہ حکومت دوسرے طریقے سے معاہدے منسوخ کروانا چاہتی ہے۔واضح رہے کہ تلنگانہ میں برقی بحران کا مسئلہ سنگین ہوتا جارہا ہے۔برقی پراجکٹس سے پیداوار کی کمی کے باعث سربراہی متاثر ہورہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT