Friday , December 15 2017
Home / اضلاع کی خبریں / برقی حادثہ میں کسان فوت3 افراد زخمی

برقی حادثہ میں کسان فوت3 افراد زخمی

یلاریڈی۔ 26 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) برقی تاروں کو درست کرتے وقت چھوٹی سی غلطی و لاپرواہی سے بڑا حادثہ پیش آیا جس میں ایک کسان کی موت واقع ہوگئی۔ یہ واقعہ منڈل لنگم پیٹ کے موتھا علاقہ میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ریڈیا نائیک کے کھیت پر برقی تاروں پر درخت کے شاخوں کو کاٹا گیا۔ اس وقت ایل ٹی برقی لائن تار گر پڑے جس کو موتھا تانڈا سے تعلق رکھنے والے شیوا لال، روئی، ریڈیا نائیک، راجو چاروں مل کر لائن کے تاروں کو درست کرکے کھیت پہنچے اور ان تاروں کو برقی ستون پر نصب کرتے وقت بازو سے گذر رہے 11 KV برقی لائن سے غفلت کی جس سے 11 KV تاروں کو لگنے سے برقی شاک لگا جس پر تاروں کو پکڑنے والے 32 سالہ روی مقام حادثہ پر ہی ہلاک ہوگیا۔ باقی تینوں شاک لگنے سے شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں علاج کیلئے کاماریڈی دواخانہ منتقل کیا گیا۔ متوفی روی کی بیوی لکشمی، دو بیٹے نتیش، سرینو ہیں۔ سب انسپکٹر سریدھر ریڈی کے مقام حادثہ پہنچ کر معائنہ کرکے تفصیلات حاصل کیں۔ اس موقع پر یلاریڈی کانگریس قائد سریندر نے زخمیوں کی عیادت کی۔

TOPPOPULARRECENT