Wednesday , December 19 2018

برقی رو سے لاری کلینر کی موت

حیدرآباد /10 نومبر ( سیاست نیوز ) مائیلادیور پلی علاقہ میں پیش آئے دلسوز واقعہ میں ایک لاری کلینر برقی رو کی زد میں آکر خاکستر ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 20 سالہ رئیس جو لاتور مہاراشٹرا کے ساکن محمد رفیق کا بیٹا تھا ۔ ایک لاری کلینر جو وہ سامان سے لدی لاری کے ہمراہ مائیلاردیوپلی علاقہ میں ایک کمپنی آیا تھا اور کمپنی میں لاری داخل ہوتے وقت برقی تاروں کو اوپر اٹھا رہا تھا کہ اسی دوران لاری آگے نکل گئی اور وہ برقی تاروں کی زد میں آکر شدید جھلس گیا اور برسر موقع خاکستر ہوگیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT