Saturday , September 22 2018
Home / جرائم و حادثات / برقی رو کی زد میں آکر دو ہلاک

برقی رو کی زد میں آکر دو ہلاک

حیدرآباد /14 اپریل ( سیاست نیوز ) میاں پور کے علاقہ میں برقی شاک کی زد میں آکر دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 12 سالہ سوماراجو اور 19 سالہ لکشمن راجو جو لکشمی نگر کالونی کے ساکنان تھے آج صبح کی اولین اوقات میں برقی شاک کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق کل رات تیز رفتار بارش کے باعث اس علاقہ میں پانی جمع ہوگیا ۔ دونوں پیشہ سے کچرہ چننے کا کام کرتے ہیں اور ایک برقی پول کے قریب پانی جمع تھا اور یہ دونوں اس مقام پر پونچ گئے ۔ جہاں برقی شاک کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگئے ۔ میاں پور پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT