Sunday , November 19 2017
Home / جرائم و حادثات / برقی رو کی زد میں آ کر نوجوان فوت

برقی رو کی زد میں آ کر نوجوان فوت

حیدرآباد ۔ /12 جون (سیاست نیوز) اوپل علاقہ میں برقی تار کی زد میں آکر 16 سالہ نوجوان فوت ہوگیا ۔ محمد عمر سہیل ساکن ہمایوں نگر اپنے والد محمد صفدر کی ویلڈنگ کی دوکان واقع اوپل کو کل رات گیا ہوا تھا ۔ اتفاقی طور پر وہ برقی تار کی زد میں آگیا اور اس واقعہ میں وہ انتہائی طور پر جھلس گیا ۔ سہیل کو گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔  اوپل پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT