Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / برقی سربراہی میں خلل پر کنٹرول روم سے ربط پیدا کریں

برقی سربراہی میں خلل پر کنٹرول روم سے ربط پیدا کریں

شہر کے مختلف زونس میں خصوصی ٹیموں کی تعیناتی
حیدرآباد۔8جون (سیاست نیوز) برقی سربراہی منقطع ہونے کی صورت میں راست اعلی عہدیداروں یا مرکزی کنٹرول روم سے ربط پیدا کیا جا سکتا ہے۔ محکمہ برقی ساؤتھ سرکل نے آج اپنے حدود کے تمام عہدیداروں کے راست موبائل نمبر جاری کرتے ہوئے عوام سے خواہش کی کہ سربراہی منقطع ہونے کی صورت میں راست ان سے رابطہ قائم کریں ۔ ماہ رمضان المبارک کیلئے محکمہ برقی کی جانب سے سردار محل میں خصوصی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جس کا نمبر 9490619828رہے گا۔ سب ڈویژنل اے ڈی ای چارمینار ‘ مغل پورہ ‘ حسینی علم سے فون نمبر 9440812922پر ربط پیدا کیا جا سکتا ہے۔ اے ڈی ای فلک نما ‘ چندرائن گٹہ اور چھتری ناکہ سے فون نمبر 9440812923پر ربط قائم کیا جا سکتا ہے۔اے ڈی ای چندو لعل بارہ دری ‘ عطا پور اور میر عالم کے تحت آنے والے علاقوں کے عوام فون نمبر9440812924پر ربط قائم کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈی ای آپریشنس چارمینار سے بھی راست 9440812915پر ربط پیدا کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ عوام اے ای چارمینار سے 9440812935‘ اے ای مغلپورہ سے 9440812936‘ اے ای حسینی علم سے 9440812937‘ اے ای چھتری ناکہ سے 9440812940‘ اے ای فلک نما سے 9440812938‘ اے ای چندرائن گٹہ سے 9440812939‘ اے ای چندو لعل بارہ دری سے 9440812941‘ اے ای عطاپور سے 9440812942‘ اے ای میر عالم سے فون نمبر 9440812943پر ربط پیدا کر سکتے ہیں۔ برقی سربراہی منقطع ہونے کی صورت میں عوام محکمہ برقی کی ویب سائٹ کے ذریعہ بھی شکایات درج کروا سکتے ہیں اور اوپر دیئے گئے نمبرات پر راست رابطہ قائم کرتے ہوئے شکایت درج کروائی جا سکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT