برقی سربراہی پر کے سی آر کے دعوے مضحکہ خیز

 

حضور نگر۔ یکم جنوری (آئی این این) صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کیپٹن این اتم کمار ریڈی نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے اِن دعویٰ کا مضحکہ اُڑا جس میں ریاست تلنگانہ میں برقی سربراہی کو بڑھانے کی باتیں کہی گئی ہیں۔ حضور نگر کے اسمبلی حلقوں کوداڑ اور حضور نگر کے کانگریس ورکرس کیلئے منعقدہ ایک سمیلن سے خطاب کرتے ہوئے اتم کمار نے کہا کہ شعبہ توانائی کے بارے میں چیف منسٹر کے دعوے بالکلیہ گمراہ کن ہیں۔ سی ایم ، کانگریس پارٹی کے کار ہائے نمایاں کا کریڈٹ لینے کی کوشش کررہے ہیں۔ وہ بس ان پراجیکٹوں کا افتتاح کررہے ہیں جو کانگریس دور حکومت کے دوران شروع کئے گئے۔ ٹی آر ایس حکومت کا توانائی کا بحران حل کرنے میں کوئی رول نہیں رہا ہے۔ چیف منسٹر کو وضاحت کرنا چاہئے کہ آیا ٹی آر ایس حکومت کے دوران کوئی پاور پراجیکٹس شروع کئے گئے، آیا ایک یونٹ برقی تک پیدا کی گئی؟ تمام پراجیکٹس جو کانگریس حکومت کے دوران شروع کئے گئے، ان کا کے سی آر برسراقتدار ہونے کے ناطے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ زرعی شعبہ کیلئے 24 گھنٹے برقی سربراہ کرنے کے معاملے میں تلنگانہ پہلی ریاست ہونے کے تعلق سے کے سی آر کا دعویٰ بھی غلط ہے کیونکہ کیرلا اور مدھیہ پردیش پہلے ہی سے ایسا کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT