Sunday , April 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / برقی سرقہ کے الزا م میں تین افراد گرفتار

برقی سرقہ کے الزا م میں تین افراد گرفتار

نظام آباد :26؍ نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) برقی کاسرقہ کرنے والے تین افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ریمانڈ پر دیا گیا ‘ ویجلنس آفیسر یادگیری نے بتایا ۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع میں میٹروں چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے برقی کا سرقہ کرنے کے جرم میں 400 افراد پر مقدمات درج کرتے ہوئے اب تک 12لاکھ روپئے جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور اب تک فی کس 25 ہزار روپئے جرمانہ بھی وصول کیا گیا ہے اس طرح ایک کروڑ روپئے کے جرمانہ بھی وصول کئے گئے ہیں ۔ برقی میٹرو ںکو چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے سل نکال کر میٹر کی ریڈینگ کم کرنے کی کوشش کرنے والے شیخ قیوم عرف کراٹے قیوم ، پی سنجیو، منیر حسین خان کو اس جرم میں گرفتار کرتے ہوئے ریمانڈ پر اسی طر ح عادل آباد ضلع میں جی راکیش کو بھی اسی جرم میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ نظام آباد ، کاماریڈی ، بھینسہ ، نرمل ، عادل آباد ، جگتیال ، منتھنی ، حضورآباد کے علاقہ میں 500 برقی سرقہ کے کیس درج کرتے ہوئے ایک کروڑ 36لاکھ روپئے کے جرمانہ الیکٹرسٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ ایک لاکھ روپئے تک کے جرمانہ کے 17 کیس اور 50 ہزار کے 63 کیس درج کئے گئے ہیں اور 4افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ برقی کے سرقہ کے کیس میں نمایاں خدمات انجام دینے والے ملازمین ناگاپرساد، بالراجو ، شیورام کی ستائش بھی کی ۔

TOPPOPULARRECENT