برقی شاک سے آنگن واڑی ورکر فوت

کاغذنگر ۔ 15اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسٹر اشوک سب انسپکٹر آف پولیس موضع پوتاپلی منڈل کاغذ نگر کی اطلاع کے بموجب 24سالہ ڈی کویتا آنگن واڑی ورکر برقی شاک لگنے سے فوت ہوگئی ۔ تفصیلات کے بموجب کویتا صبح سویرے اُٹھ کر کپڑے دھونے کی غرض سے اپنے مکان کے قریب واقع زرعی کنویں کے پاس گئی ‘ جیسے ہی اُس نے کنویں سے پانی باہر نکالنے کیلئے بٹن آن

کاغذنگر ۔ 15اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسٹر اشوک سب انسپکٹر آف پولیس موضع پوتاپلی منڈل کاغذ نگر کی اطلاع کے بموجب 24سالہ ڈی کویتا آنگن واڑی ورکر برقی شاک لگنے سے فوت ہوگئی ۔ تفصیلات کے بموجب کویتا صبح سویرے اُٹھ کر کپڑے دھونے کی غرض سے اپنے مکان کے قریب واقع زرعی کنویں کے پاس گئی ‘ جیسے ہی اُس نے کنویں سے پانی باہر نکالنے کیلئے بٹن آن کیا اس کے جسم میں برقی لہر دوڑ گئی اور وہ برسرموقع ہلاک ہوگئی ۔ ایم پی ٹی سی گجی واسودیو ‘ سرپنچ راملو بھارتی ‘ سابق سرپنچ داسری چندر مولی نے کویتا کے افراد خاندان کو پُرسہ دیا ‘ بعد پوسٹ مارٹم نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی ‘ کویتا کو دو بیٹیاں ہیں ۔

غیرقانونی ریتی کا ٹریکٹر ضبط
کاغذنگر ۔ 15اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذنگر منڈل کے موضع راس پلی سب انسپکٹر آف پولیس مسٹر چندرا موہن کی اطلاع کے بموجب پداواگو ندی کے قریب واقع موضع راس پلی سے ٹریکٹر کے ذریعہ غیر قانونی طور پر ریتی کاغذ نگر منتقل کی جارہی تھی ۔ معتبر ذرائع سے پتہ چلنے پر مسٹر چندرا موہن نے خاطیوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور تحصیلدار کے حوالے کردیا گیا اور ریتی سے بھری ٹریکٹر کو ضبط کرلیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT