Friday , December 15 2017
Home / جرائم و حادثات / برقی شاک سے ایک شخص کی موت

برقی شاک سے ایک شخص کی موت

حیدرآباد /18 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) سکندرآباد کے علاقہ ماریڈپلی میں پیش آئے واقعہ میں ایک شخص مشتبہ طور پر برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ ماریڈپلی پولیس کے مطابق 53 سالہ شنکر جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ ویسٹ ماریڈپلی کا ساکن تھا ۔ یہ شخص علاقہ میں واقع ایک مکان پہونچا اور اس مکان کی گیٹ کھولنے کے دوران برقی شاک کی زد میں آکر برسر موقع فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس مکان میں گیٹ کے قریب پانی سمپ موجود ہے ۔ پولیس سمجھتی ہے کہ اس پانی کے سمپ کے سبب برقی تار گیٹ سے جڑ گیا اور شنکر برقی شاک کی زد میں آگیا ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ برقی گیٹ میں موجود تھی ۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

 

آر ٹی اے عہدیداروں کی کارروائی ، دو بسیں ضبط چار کے خلاف مقدمہ
شمس آباد ۔ 18 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : شمس آباد کے موضع کشن گوڑہ میں آر ٹی اے عہدیداروں نے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف مہم شروع کرتے ہوئے دو خانگی بسوں کو ضبط کرلیا اور چار بسوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ۔

TOPPOPULARRECENT