Saturday , December 16 2017
Home / جرائم و حادثات / برقی شاک سے ایک شخص کی موت

برقی شاک سے ایک شخص کی موت

حیدرآباد ۔ /29 اکٹوبر (سیاست نیوز) برقی تار کی زد میں آکر ایک ٹپر ڈرائیور جھلس کر فوت ہوگیا ۔ مہیشورم پولیس کے بموجب 23 سالہ ابوبکر قریشی ساکن پہاڑی شریف جو ٹپر کا مالک تھا آج ڈرائیور نوکری پر نہ آنے کے نتیجہ میں اس نے مٹی کا ایک لوڈ ناگی ریڈی پلی لے گیا اور اسے آٹومیٹک ان لوڈنگ کررہا تھا کہ اچانک ٹپر ہائی ٹینشن برقی تار سے اتفاقی طور پر لگ گیا اور شارٹ سرکٹ کی وجہ سے جلکر فوت ہوگیا ۔ مہیشورم پولیس نے لاپرواہی کا ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا اور نعش کو دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا ۔

سانپ ڈسنے سے کاشتکار کی موت
حیدرآباد ۔ /29 اکٹوبر (سیاست نیوز) ضلع رنگاریڈی کے کلکا چرلہ منڈل میں سانپ ڈسنے کے سبب ایک کاشتکار ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 20 سالہ ایس وینکٹیش آج صبح اپنے کھیتوں میں بھینسوں کو چرانے کی غرض سے گیا تھا کہ وہاں پر ایک سانپ نے اسے کاٹ لیا ۔ وینکٹیش کو سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں پر اسے مردہ قرار دیا گیا ۔ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT