Friday , September 21 2018
Home / جرائم و حادثات / برقی شاک سے ایک شخص ہلاک

برقی شاک سے ایک شخص ہلاک

حیدرآباد /16 جون ( سیاست نیوز ) الوال کے علاقہ میں برقی شاک کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ الوال پولیس کے مطابق 55 سالہ ملیش جو پیشہ سے چوکیدار تھا ۔ الوال کے علاقہ سوریہ نگر میں رہتا تھا ۔ کل شام یہ چوکیدار روزانہ کے معمول کی طرز پر زیر تعمیر عمارت میں دیواروں پر پانی ڈال رہا تھا کہ برقی شاک کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ پولیس الوال نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT