Saturday , December 16 2017
Home / جرائم و حادثات / برقی شاک سے دو افراد کی موت

برقی شاک سے دو افراد کی موت

حیدرآباد /3 اگست ( سیاست نیوز ) بنجارہ ہلز کے علاقہ میں پیش آئے برقی شاک کے دو علحدہ واقعات میں دو افراد ہلاک ہوگئے جو پیشہ سے چوکیدار بتائے گئے ہیں ۔ برقی موٹر کے تار کو جوڑنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں 26 سالہ شخص رمیش ہلاک ہوگیا ۔ جو پیراماونٹ کالونی ٹولی چوکی کی ایک عمارت کا چوکیدار تھا ۔ جس کا تعلق ضلع نلگنڈہ سے بتایا گیا ہے ۔ بنجارہ ہلز پولیس کے مطابق دوسرے واقعہ میں 42 سالہ کشٹیا برقی شاک کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا جو پیشہ سے چوکیدار تھا کل رات یہ شخص حالت نیند میں برقی تار پر قدم پڑنے سے برقی شاک کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ بنجارہ ہلز پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT