Saturday , November 18 2017
Home / جرائم و حادثات / برقی شاک سے دو افراد کی موت

برقی شاک سے دو افراد کی موت

حیدرآباد 7 اگسٹ (سیاست نیوز) صنعت نگر اور کوکٹ پلی کے علاقوں میں پیش آئے دو علیحدہ واقعات میں برقی شاک کی زد میں آکر دو افراد فوت ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ صنعت نگر کے علاقہ میں ایک شخص سڑک پر پڑے برقی تار کو سڑک کے کنارے کرنے کی کوشش میں برقی شاک کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا۔ پولیس کے مطابق 23 سالہ نوین کمار جو صنعت نگر علاقہ کے ساکن پربھاکر ریڈی کا بیٹا تھا۔ پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے۔ صنعت نگر ریلوے اسٹیشن کے قریب یکم اگسٹ کو یہ شخص گزر رہا تھا کہ اس نے راستہ میں پڑے برقی تار کو کنارے کرنے کی کوشش کی اس دوران برقی شاک کی زد میں آکر شدید متاثر ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا۔ کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ پولیس کے مطابق 28 سالہ سریکانت مہانے جو پیشہ سے کارپینٹنر تھا ماروتی نگر علاقہ کا ساکن تھا، کل کے پی ایچ بی فیس III میں پیش آئے حادثہ میں برقی شاک کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT