Wednesday , September 26 2018
Home / جرائم و حادثات / برقی شاک سے دو افراد کی موت

برقی شاک سے دو افراد کی موت

حیدرآباد۔/13جنوری، ( سیاست نیوز) چادر گھاٹ اور کندکور پولیس حدود میں پیش آئے دو علیحدہ واقعات میں دو افراد برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگئے۔ چادر گھاٹ پولیس کے مطابق 32 سالہ شخص سرینواس پیشہ سے الیکٹریشن کتہ پیٹ علاقہ میں رہتا تھا وہ اپنے ساتھی کے ہمراہ ملک پیٹ کے کرشنا ہاسپٹل میں مبینہ طور پر برقی کا کام کررہا تھا کہ برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا۔ کندکور پولیس کے مطابق 37 سالہ ناگراجو پیشہ سے مزدورمحبوب نگر کا متوطن تھا یہ شخص کندکور میں برقی مرمتی کام کررہا تھا کہ برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT