Wednesday , December 12 2018

برقی شاک سے زخمی شخص کی دوران علاج موت

حیدرآباد /5 اپریل ( سیاست نیوز ) دھول پیٹ کے علاقہ میں برقی شاک کی زد میں آکر ایک شخص فوت ہوگیا ۔ شاہ عنایت گنج پولیس کے مطابق 38 سالہ شیکھر سنگھ جو پیشہ سے پینٹر تھا ۔ دھول پیٹ علاقہ میں رہتا تھا ۔ آج یہ شخص علاقہ میں ایک شخصی بیانر لگا رہا تھا کہ برقی شاک کی زد میں آکر شدید جھلس گیا ۔ جس کو فوری ایریا ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگیا ۔ شاہ عنایت گنج پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT