Thursday , June 21 2018
Home / جرائم و حادثات / برقی شاک سے زخمی شخص کی موت

برقی شاک سے زخمی شخص کی موت

حیدرآباد 5 ستمبر (سیاست نیوز) کوکٹ پلی کے علاقہ میں برقی شاک کی زد میں آکر ایک شخص فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 38 سالہ بشیر الدین جو پیشہ سے خانگی الیکٹریشن تھا کشن باغ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ وہ اپنے ساتھی الیکٹریشن کے ہمراہ کوکٹ پلی کے علاقہ میں واقع ایک بڑے سوپر مارکٹ کیلئے ڈسپلے کا کام کررہا تھا ۔ 30 اگست کے دن ڈسپلے بورڈ کی مرمت کے دوران بشیر الدین برقی شاک کی زد میں آکر شدید متاثر ہوگیا اور علاج کے دوران آج فوت ہوگیا۔ کوکٹ پلی پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT