Tuesday , December 18 2018

برقی شاک سے زخمی مزدور کی موت

حیدرآباد ۔ /23 نومبر (سیاست نیوز) نظام پیٹ کے علاقہ میں مشتبہ طور پر پیش آئے حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ پولیس کے مطابق 30 سالہ محمد عمران جو پیشہ سے مزدور تھا شہر میں مزدوری کرتا تھا جو روزگار اور گزربسر کیلئے حیدرآباد آیا تھا جس کا آبائی مقام ریاست بہار سے بتایا گیا ہے ۔ عمران برقی تار کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ تاہم حادثہ پر شبہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔ عمران کل ایم آئی جی کالونی روڈ نمبر ایک پر ایک عمارت میں کام کررہا تھا ۔ وہ المومنیم کی سلاخوں کو عمارت کی دوسری منزل پر لے جارہا تھا کہ کھڑکی کے باہر موجود برقی تار سے المونیم کا سلاخ ٹکراگیا جس کے سبب وہ شدید زخمی ہوگیا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT