Thursday , December 14 2017
Home / اضلاع کی خبریں / برقی شاک سے نوجوان کی موت

برقی شاک سے نوجوان کی موت

یلاریڈی۔/20ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل گندھاری کے ماتو سنگم گرام پنچایت حدود میں ماتو سنگم تانڈا سے تعلق رکھنے والا30سالہ رمیش برقی شاک حادثہ میں فوت ہوگیا۔ اے ایس آئی مسٹر چاند کی تفصیلات کے مطابق رمیش کا خاندان کچھ دن قبل گذر بسر کیلئے ویلپور منڈل کا رُخ کیا تھا اور بتکماں ساڑیوں کیلئے دو شنبہ کی شام میں موضع آئے۔ ان کی جھونپڑی میں برقی سربراہی نہ ہونے سے رمیش تاروں کو درست کررہا تھا کہ اس میں برقی دوڑ جانے سے شاک لگا اور مقام حادثہ پر ہی ہلاک ہوگیا۔ متوفی کی بیوی منجولا کی شکایت پر پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

ماں کی معصوم بچی کے ساتھ خودکشی
کاغذ نگر۔/20ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر منڈل میں ایک ماں نے اپنے دو سالہ معصوم بچی کو پھانسی دینے کے بعد خود بھی پھانسی کے ذریعہ خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے بموجب کاغذ نگر منڈل کے سیتا نگر کی ساکن جیہ بسواس عمر 25سال نے آج اپنے مکان میں آپسی گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر پہلے اپنی دو سالہ معصوم بچی خوشی بسواس عمر دو سال کو پھانسی دے کر بعد میں خود ماں نے بھی پھانسی کے ذریعہ خودکشی کرلی۔ اس کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے کیس درج رجسٹر کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا اور دونوں نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے دواخانہ منتقل کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT