Monday , December 11 2017
Home / جرائم و حادثات / برقی شاک سے واچ مین کی موت

برقی شاک سے واچ مین کی موت

حیدرآباد۔/27اکٹوبر، ( سیاست نیوز) عابڈز علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں پانی کی موٹر کھولنے کے دوران برقی شاک کی زد میں آکر ایک واچ مین ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 46سالہ رنجیت جو گوپی لاج واقع عابڈز کا واچ مین تھا آج صبح پانی کی موٹر کھولنے کے دوران مبینہ طور پر اچانک برقی شاک کی زد میں آگیا اور برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ پولیس عابڈز نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کردیا۔

TOPPOPULARRECENT