Saturday , December 15 2018

برقی شاک سے کمسن طالب علم کی موت

حیدرآباد /11 جون ( سیاست نیوز ) سکندرآباد کے علاقہ بوئن پلی میں پیش آئے ایک دلسوز واقعہ میں ایک کمسن طالب علم برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ بوئن پلی پولیس کے مطابق 12 سالہ طالب علم بوئن پلی علاقہ کے ساکن روی کمار کا بیٹا تھا ۔ یہ لڑکا ساتویں جماعت کا طالب علم بتایا گیا ہے ۔ یہ لڑکا کل اس کے مکان میں کھیل رہا تھا ۔ ذرائع کے مطابق یہ لڑکا ایک تار سے کھیل رہا تھا اور کھیل کے دوران اس نے اس تار کو برقی ساکٹ میں لگادیا ۔ اس دوران پیش آئے حادثہ میں شدید زحمی لڑکا علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT