برقی شاک لگنے سے معصوم لڑکا ہلاک

یلاریڈی ۔ /13 ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ کے موضع سجن پلی سے تعلق رکھنے والا شیر خوار 13 ماہ کا لڑکا ریتویک برقی شاک لگنے سے ہلاک ہوگیا۔ معصوم کے ماں باپ راجو، ارونا گھر کے سامنے بیٹھے تھے۔ معصوم ریتویک کھیلتے کھیلتے گھر میں داخل ہوا اور ٹیلی ویژن کے پاس برقی وائر کو چھونے سے ہاتھ کو برقی شاک لگا جس پر یہ بے ہوش ہوگا۔ فوری اسے دواخانہ منتقل کیا جارہا تھا کہ درمیان میں ہی اس نے دم توڑ دیا۔ راجو اور ارونا کو ایک لڑکا اور ایک لڑکی ہے اور ان دونوں نے ہی نسبندی آپریشن بھی کروالیا جس پر شیر خوار کی اچانک حادثاتی موت سے راجو اور ارونا زار و قطار آہ و بکا کرنے لگے۔ جسے دیکھ کر موضع کی عوام کی آنکھ بھی اشکبار ہوگئی۔ رشتہ داروں میں بھی غم کی لہر دوڑ گئی۔

زندگی سے تنگ آکر
نوجوان کی خودکشی
یلاریڈی ۔ /13 ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل گندھاری کے وینکٹا پور گرام پنچایت حدود میں بسنا تانڈا سے تعلق رکھنے والے20سالہ نوجوان سری چند نے زندگی سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔ سب انسپکٹر مسٹر ستیہ نارائنا نے مزید بتایا کہ نوجوان انٹر میں ناکام ہوا تھا جس کے بعد سے گھر کے پاس رہتے ہوئے زراعت کا کام کررہا تھا۔ دوپہر کو ترکاری کے پودوں کو دوا کا چھڑکاؤ کرنے کی غرض سے کھیت کا رُخ کیا اور پھر گھر واپس آکر افرادخاندان سے بتایا کہ زرعی دوا ( زہر ) پی لیا ہو ں کہتے ہوئے گرپڑا۔ افراد خاندان نے فوری علاج کیلئے بانسواڑہ دواخانہ منتقل کیا جہاں علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ متوفی کے باپ سیتارام کی شکایت پر پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

TOPPOPULARRECENT