Wednesday , November 22 2017
Home / جرائم و حادثات / برقی شاک کا شکار دو افراد کی موت

برقی شاک کا شکار دو افراد کی موت

حیدرآباد /15 فروری ( سیاست نیوز ) سیل فون چارجنگ اور اے سی کی مرمت کے دوران برقی شاک سے دو علحدہ واقعات میں دو افراد فوت ہوگئے ۔ مہیشورم پولیس کے مطابق 31 سالہ رماوت راجو جو پیشہ سے مزدور ۔ مہیشورم علاقہ میں رہتا تھا ۔ جس کا آبائی مقام ضلع محبوب نگر بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص سیل فون چارج کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ دوسرے واقع میں جو گاندھی نگر پولیس حدود میں پیش آیا 25 سالہ نرسمہا فوت ہوگیا ۔ جو پیشہ سے اے سی میکانک ملکاجگیری کے علاقہ کا ساکن تھا ۔ 9 فروری کو یہ شخص گاندھی نگر کے علاقہ میں ایک مقام پر اے سی کی مرمت کر رہا تھا کہ برقی شاک کی زد میں آکر شدید متاثر ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT