Tuesday , September 25 2018
Home / جرائم و حادثات / برقی شاک کا شکار شخص کی موت

برقی شاک کا شکار شخص کی موت

حیدرآباد ۔21 فبروری ( سیاست نیوز) بیوی کا غصہ سوئچ بورڈ پر نکالنا ایک شخص کی موت کا سبب بن گیا ۔ جو مکہ رسیدی کے دوران برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ پرانے شہر کے علاقہ فلک نما میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 45سالہ لکشمیاجو پیشہ سے بلدیہ کا کنٹراکٹ ملازم تھا ۔ کل رات سخت نشہ کی حالت میں مکان پہنچا اور بیوی سے اس کا جھگڑا ہوا ۔ میاں بیوی میں بحث و تکرار کے بعد متوفی شخص نے بچوں سے بھی جھگڑا کیا اور برہمی کے عالم میں اس نے دیوار پر لگے الکٹرک سوئچ بورڈ کو مکہ رسیدکیا ۔ اس دوران وہ برقی شاک کی زد میں آکر شدید متاثر ہوگیا ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگیا ۔ فلک نما پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT