Friday , November 17 2017
Home / جرائم و حادثات / برقی شاک کا شکار مزدور کی موت

برقی شاک کا شکار مزدور کی موت

حیدرآباد 9 ڈسمبر (سیاست نیوز) معین آباد کے علاقہ میں برقی شاک کی زد میں آکر ایک مزدور ہلاک ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 25 سالہ بکشاپتی جو پیشہ سے لیبر تھا، تول کٹہ معین آباد علاقہ کا ساکن بتایا گیا، اس شخص کو محکمہ برقی سے وابستہ افراد نے مزدوری کے کام پر طلب کیا تھا جسے برقی کا کوئی تجربہ نہیں تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق برقی ملازمین نے بکشاپتی کو برقی پول پر چڑھادیا جو کام کے دوران ہائی ٹینشن تاروں کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا جو علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT