Tuesday , November 20 2018
Home / جرائم و حادثات / برقی شاک کا شکار نوجوان کی موت

برقی شاک کا شکار نوجوان کی موت

حیدرآباد۔/15ستمبر، ( سیاست نیوز) حیات نگر علاقہ میں برقی شاک کی زد میں آکر ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 17سالہ سائی کمار جو حیات نگرکا ساکن تھا انٹر سال دوم کا طالب علم بتایا گیا ہے کل بستی میں گنیش منڈپ کے قریب پیش آئے برقی شاک کی زد میں آکر سائی کمار فوت ہوگیا۔ اس بستی میں گنیش منڈپ کے قریب تشہیری سائن بورڈ لگائے گئے ہیں۔بارش کے سبب برقی شاک کی زد میں آکر انٹر میڈیٹ کا طالب علم ہلاک ہوگیا۔ پولیس حیات نگر مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT