Friday , January 19 2018
Home / شہر کی خبریں / برقی شرحوں میں اضافہ متوقع : کے سی آر

برقی شرحوں میں اضافہ متوقع : کے سی آر

حیدرآباد ۔ 17 مارچ (این ایس ایس) تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے برقی شرحوں میں صد فیصد نہ سہی کم سے کم 25 فیصد اضافہ کا اشارہ دیا اور کہا کہ ریاستی حکومت نے اس ضمن میں تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے لیکن حکومت بذات خود برقی شرحوں میں اضافہ کی مخالف ہے لیکن اس کو بہت جلد داخل کی جانے والی ای آر سی رپورٹ پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ اگر ای آر سی برقی شعبہ میں ایک روپیہ کے اضافہ کی سفارش کرتی ہے تو حکومت کو 25 پیسے کا اضافہ کرنا ہوگا اور یہ کوئی غلط بھی نہیں ہے۔ تاہم حکومت اس ضمن میں عدالت سے رجوع ہوگی اور سیلورو پاور پراجکٹ سے اپنا مستحقہ حصہ حاصل کرے گی۔ کے سی آر نے کہا کہ برقی کے مسئلہ سے نمٹنے کیلئے حکومت مرحلہ وار انداز میں 79,000 کروڑ روپئے خرچ کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ انہوں نے آندھراپردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو پر الزام عائد کیا کہ وہ سیلورو، کرشنا پٹنم اور ہندوجا پراجکٹوں سے برقی کی سربراہی دانستہ طور پر روک رہے ہیں۔ کے سی آر نے کہا آندھراپردیش سے اگرچہ ہم بستی حاصل کرنے تیار نہیں ہے کیونکہ اس سے ہمارے خزانے پر بھاری مالیاتی بوجھ عائد ہوگا لیکن مئی کے دوران برقی میں کوئی کٹوتی نہیں ہوگی کیونکہ بحران سے نمٹنے کیلئے کئی ضروری اقدامات کئے جاچکے ہیں۔ مسٹر چندرشیکھر راؤ نے اراضیات کی فروخت پر کانگریس کی مخالفت کی مذمت کی اور کہا کہ اراضی کی فروخت سابق حکومت کی روایت رہی ہے اور ترقیات کیلئے فڈس جمع کرنے کے مقصد سے ان کی حکومت اراضیات کی فروخت سے کوئی پس و پیش نہیں کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT