Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / برقی شرحوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا

برقی شرحوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا

فی کسان تین برقی کنکشن کی پابندی برخواست ‘ رگھوما ریڈی کا بیان
حیدرآباد 6 جون (سیاست نیوز) چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی ہدایت کے مطابق ریاست میں برقی چارجس میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ صدرنشین و منیجنگ ڈائرکٹر تلنگانہ اسٹیٹ ایس پی ڈی سی ایل رگھوما ریڈی نے آج اس بات کا انکشاف کیا اور اعلان کیاکہ کسانوں سے متعلق گزشتہ عرصہ کے دوران ایک کسان کو صرف تین برقی کنکشن کی پابندی کو برخاست کردیا گیا۔ تلنگانہ اسٹیٹ الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن کو ٹی ایس ایس پی ڈی سی ایل کی پیش کردہ رپورٹ پر فیاپسی بھون واقع ریڈہلز میں برسر عام تحقیقات کی گئی۔ صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن جناب اسماعیل علی خان رکن کمیشن ایچ سرینواسلو نے اجلاس کی صدارت کی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اجلاس میں کسانوں اور مختلف تنظیموں کے قائدین نے مباحث میں حصہ لیا اور اپنے مسائل سے ریگولیٹری کمیشن کو واقف کروایا جس پر صدرنشین و منیجنگ ڈائرکٹر ٹی ایس ایس پی ڈی سی ایل رگھوما ریڈی نے بتایا کہ حکومت کسانوں سے متعلق تمام اہم اُمور کی یکسوئی سے کے تعلق سے ہمدرد ہے۔ گزشتہ عرصہ میں پالی ہاؤز کے ذریعہ زراعت کرنے والے کسانوں سے برقی بلز وصول کئے جاتے تھے لیکن اب آئندہ ماہ یکم جولائی سے پالی ہاؤز زراعت کیلئے مفت برقی سربراہ کی جائیگی۔ اسی دوران رگھوما ریڈی نے آندھراپردیش سے تلنگانہ کو سربراہ کی جانے والی برقی کو برقی بقایا جات رقومات کی عدم ادائیگی کے پیش نظر روک دینے سے متعلق اطلاعات پر شدید ردعمل کا اظہار کیا اور کہاکہ اگر آندھراپردیش کی جانب سے تلنگانہ کو برقی روکی جاتی ہے تو تلنگانہ کو کوئی فرق نہیں پڑیگا کیونکہ تلنگانہ میں اب فاضل برقی پائی جاتی ہے ۔ انھوں نے حکومت آندھراپردیش کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ اگر برقی روک دی جائے تو تلنگانہ مؤثر برقی سربراہ کرنے کے موقف میں ہے اور آئندہ کبھی تلنگانہ کیلئے برقی کی ضرورت پڑنے پر دیگر ریاستوں سے برقی خریدی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT