برقی شرحوں میں اضافہ پر عوامی رائے کی سماعت

کریم نگر۔/22جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جمعرات کی صبح 10 بجے سے ضلع پریشد میٹنگ ہال میں آندھرا پردیش برقی کنٹرول منڈل کی جانب سے 2014-15ء کیلئے برقی کی سالانہ آمدنی و ضروریات پر اور اس کی شرح کی تجاویز اس سے متعلق کھلے عام تحقیقات منعقد کی جائیں گی۔ ٹرانسکو ایس سی نارائنا نے ایک صحافتی بیان میں یہ بات بتائی۔ جمعرات کی صبح 10:30 بجے تا شام 5 ب

کریم نگر۔/22جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جمعرات کی صبح 10 بجے سے ضلع پریشد میٹنگ ہال میں آندھرا پردیش برقی کنٹرول منڈل کی جانب سے 2014-15ء کیلئے برقی کی سالانہ آمدنی و ضروریات پر اور اس کی شرح کی تجاویز اس سے متعلق کھلے عام تحقیقات منعقد کی جائیں گی۔ ٹرانسکو ایس سی نارائنا نے ایک صحافتی بیان میں یہ بات بتائی۔ جمعرات کی صبح 10:30 بجے تا شام 5 بجے تک ہونے والی کھلے عام جانچ میں آندھرا پردیش برقی کنٹرول منڈلی چیرمین ڈاکٹر وی بھاسکر( آئی اے ایس) اراکین آر اشوکا چاری، پی راجگوپال ریڈی کھلے عام تحقیقات انجام دیں گے۔ اے پی این پی ڈی سی ایل منیجنگ ڈائرکٹر کارتیکین مشرا و دیگر اس جانچ میں شرکت کریں گے۔ ٹرانسکو ایس سی نے یہ بات کہی۔ اس کھلے عام تحقیقات میں عوام برقی شعبہ سے متعلق مختلف امور پر واقفیت فراہم کرکے اس کے ذریعہ استفادہ کریں۔ دلچسپی رکھنے والے برقی صارفین اس کھلے عام تحقیقات و جانچ میں کثیر تعداد میں شرکت کرنے ٹرانسکو ایس ای نے ایک صحافتی بیان میں خواہش کی۔

TOPPOPULARRECENT