Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / برقی شرح میں اضافہ تجاویز میں الیکٹرسٹی قانون کی خلاف ورزی

برقی شرح میں اضافہ تجاویز میں الیکٹرسٹی قانون کی خلاف ورزی

عوامی سماعت کے دوران ایف ٹی اے پی سی سی آئی کا اعتراض
حیدرآباد ۔ 7 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : فیڈریشن آف تلنگانہ اینڈ آندھرا پردیش چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اے آر آر اور ٹیرف تجاویز برائے ریٹل سپلائی بزنس بشمول کراس سبسیڈی سرچارج و ایڈیشنل سرچارج برائے اوپن ایکس سال 2016-17 پر یہاں ایف ٹی اے پی سی سی آئی پر منعقدہ عوامی سماعت کے دوران اعتراضات پیش کیا ہے ۔ انیل ریڈی وینم ایف ٹی اے پی سی سی آئی نے ٹی ایس ایس پی ڈی سی ایل کیلئے 21376 کروڑ روپئے اور ٹی ایس این پی ڈی سی ایل کیلئے 8830 کروڑ روپئے درکار ریونیو آمدنی کے ڈسکامس کے دعوی پر سخت اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن نے برقی قانون 2003 کی خلاف ورزی کیا اور سی ای آر سی قواعد کو ملحوظ نہیں رکھا ہے ۔ انہوں نے اے پی جینکو اور ٹی ایس جینکو اسٹیشنس سے زائد غیر واجبی برقی خریداری پر اعتراض کیا ۔ انہوں نے ریاستی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ سال برائے 2015-16 میں سبسیڈی فراہمی کے وعدے کی تکمیل میں ناکام ہوچکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 4257.25 کروڑ سبسیڈی وعدہ کے مقابل صرف 3192 کروڑ سبسیڈی فراہم کی گئی ۔ انہوں نے کمیشن سے اس بات کی خواہش کی کہ اس سلسلہ میں ضروری احکامات جاری کئے جائیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT