Monday , September 24 2018
Home / شہر کی خبریں / برقی شعبہ میں آندھراپردیش ملک گیر سطح پر سرفہرست

برقی شعبہ میں آندھراپردیش ملک گیر سطح پر سرفہرست

حیدرآباد /19 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) ریاست آندھراپردیش کا برقی شعبہ ملک بھر میں پہلا مقام رکھتا ہے ۔ جب مسٹر این چندرا بابو نائیڈو چیف منسٹر آندھراپردیش کے عہدے پر فائز ہوئے برقی شعبہ کی ترقی پر اولین ترجیح دیتے ہوئے برقی شعبہ میں کئی انقلابی تبدیلیاں لاتے ہوئے موثر اقدامات کئے جس کی وجہ سے ہی آج ریاست آندھراپردیش برقی شعبہ میں ملک گیر سطح پر سرفہرست ہوسکی ۔ وزیر برقی حکومت آندھراپردیش مسٹر کلا وینکٹ راؤ نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اس بات کا اظہار کیا اور بتایا کہ ملک گیر سطح پر تین سال کے دوران 47 ایوارڈز کے منجملہ 32 ایوارڈز ریاست آندھراپردیش کے برقی شعبہ کو ہی حاصل ہوئے ۔ جبکہ برقی بچت پر اور برقی کو ضائع نہ ہونے دینے پر اپنی خصوصی توجہ رکھتے ہوئے چیف منسٹر آندھراپردیش نے آج فاضل برقی موقف رکھنے والی ریاست ہونے کو ثابت کر دکھایا ۔ وزیر برقی نے پرزور الفاظ میں کہا کہ زرعی اغراض کیلئے استعمال کئے جانے والے برقی موٹرس کے ذریعہ زائد برقی کا استعمال ہو رہا ہے ۔ لہذا ان برقی موٹرس کو تبدیل کرکے عصری ٹیکنالوجی کے حامل برقی موٹرس کا استعمال کرنے پر برقی استعمال میں کافی حد تک کمی واقع ہوسکتی ہے اور اس سلسلہ میں حکومت ہی سبسیڈی کی فراہمی کے ذریعہ عصری ٹیکنالوجی کے حامل موٹرس کی تقسیم عمل میں لانے کے اقدامات کرے گی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT