Sunday , September 23 2018
Home / ہندوستان / برقی قلت کیلئے بی جے پی ذمہ دار : سورین

برقی قلت کیلئے بی جے پی ذمہ دار : سورین

رانچی ۔ 17 جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) وزیراعلیٰ جھارکھنڈ ہیمنت سورین نے آج بی جے پی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ برقی قلت کی ذمہ دار یہی پارٹی ہے کیونکہ پارٹی کے دور حکومت میں جس وقت توانائی کے شعبہ میں یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے گئے تھے اُس کے بعد بھی ریاست میں توانائی یونٹ میں زائد اکائی بھی پیدا نہیں کی جاسکی لہذا ریاست میں اگر توانائ

رانچی ۔ 17 جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) وزیراعلیٰ جھارکھنڈ ہیمنت سورین نے آج بی جے پی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ برقی قلت کی ذمہ دار یہی پارٹی ہے کیونکہ پارٹی کے دور حکومت میں جس وقت توانائی کے شعبہ میں یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے گئے تھے اُس کے بعد بھی ریاست میں توانائی یونٹ میں زائد اکائی بھی پیدا نہیں کی جاسکی لہذا ریاست میں اگر توانائی کی قلت کیلئے کوئی پارٹی ذمہ دار ہے تو وہ بی جے پی کے سوائے اور کوئی نہیں ۔ اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ہیمنت سورین نے یہ بات کہی اور یہ بھی کہا کہ بی جے پی توانائی کی قلت کا الزام دوسروں کے سر منڈھنا چاہئے ۔ توانائی کی قلت پر خود بی جے پی نے بھی احتجاج کیا تھا جس کے بارے میں اخباری نمائندوں نے جب اُن سے سوال کیا تو مسٹر سورین نے فوری کہا کہ یہ ’’بی جے پی کی سیاسی چال ‘‘ ہے اور پارٹی کو عوام کی مشکلات سے کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT