Thursday , December 13 2018

برقی قلت کے خلاف عام آدمی پارٹی ارکان اسمبلی کا احتجاج

نئی دہلی 10 جون ( سیاست ڈاٹ کام) دہلی میں برقی بحران جاری ہے۔ 20 سے زیادہ عام آدمی پارٹی ارکان اسمبلی نے آج مرکزی وزیر ہرش وردھن کی قیامگاہ واقع مشرقی دہلی پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہر میں برقی تیاری بہتر بنانے عاجلانہ اقدامات کئے جائیں۔ پارٹی کے سینئر قائد منیش سیسوڈیہ نے کہا کہ مرکز کی ذمہ دری ہے کہ مناسب حکمرانی بشمول بنیادی سہولتوں کی عوام کو فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ ریاست دہلی فی الحال مرکز کے زیر اقتدار ہے۔

مرکز میں بی جے پی برسر اقتدار ہے اور ہر ش وردھن مرکزی وزیر کے علاوہ دہلی بی جے پی کے صدر بھی ہے۔ برسر اقتدار بی جے پی کی یہ ذمہ داری ہے کہ دہلی میں برقی سربراہی کے مسئلہ کی یکسوئی کریں اسی وجہ سے ہم یہاں آئے ہیں۔ سیسوڈیہ وردھن کی قیامگاہ پر عام آدمی پارٹی کے احتجاج کی قیادت کررہے تھے جس پارٹی کے 22 ارکان اسمبلی شریک تھے۔سابق پارٹی وزراء ستیندر جین، سومناتھ بھارتی، گریش سونی اور سورو بھردواج بھی احتجاج میں شامل ہے۔ احتجاج کا آغاز 8.30بجے ہوا بعدازاں انہوں نے ایک یادداشت پیش کی اور اس کے بعد منتشر ہوگئے ۔ عام آدمی پارٹی ارکان کی آمد کچھ لمحہ قبل ہرش وردھن اپنی قیامگاہ سے روانہ ہوگئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT