Thursday , December 14 2017
Home / اضلاع کی خبریں / برقی مسائل کی یکسوئی کیلئے اقدامات

برقی مسائل کی یکسوئی کیلئے اقدامات

ضلع نرمل سپرنٹنڈنٹ انجنیئر جی اتم کی عہدیداروں سے بات چیت

بھینسہ ۔ /26 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محکمہ برقی ضلع نرمل سپرنٹنڈنٹ انجنیئر (SE) جی اتم نے بھینسہ برقی پاور ہاؤز کا دورہ کرتے ہوئے محکمہ برقی کے عہدیداران اے ڈی رام بابو ، اے ای سرینواس اور رورل اے ای عبدالعظیم کے علاوہ دیگر سے ملاقات کرتے ہوئے تمام امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے برقی بلوں کے بقایہ جات ، برقی مسائل کی یکسوئی کیلئے عہدیداران کی خدمات سے واقفیت حاصل کی ۔ اس موقع پر ضلع نرمل ایس ای جی اتم نے بھینسہ برقی عہدیداران کو ہدایت دی کہ اپنی خدمات کو بخوبی انجام دیتے ہوئے عوام کو مکمل وقت 24 گھنٹے برقی سربراہی کیلئے بہتر انتظامات کئے جائے اور عوام کو کسی بھی موقع پر شکایت کا موقع فراہم نہ کیا جائے ۔ بعد ازاں مسٹر جی اتم نے صحافیوں کو بتایا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے رورل (دیہی علاقوں) میں دین دیال اپادھیا گراما اسکیم کے تحت سفید راشن کارڈ صارفین کو صرف 125/- میں برقی کنکشن فراہم کیا جارہا ہے لیکن دیہی عوام میں عدم شعور بیداری کی وجہ سے عوام اس اسکیم دین دیال اپادھیا گراما سے استفادہ نہیں کررہے ہیں جبکہ محکمہ برقی کی جانب سے رورل سطح پر دو برقی سب اسٹیشن دھرمورا (لوکیشورم منڈل) اور ایک گاؤں میں تعمیر کیا جاچکا ہے اور (9400) صارفین کو ضلع میں کنکشن کی فراہمی کا نشانہ حکومت کی جانب سے دیا گیا لیکن اب تک صرف تین ہزار درخواستیں ہی حاصل ہوئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر (ٹاؤن) کیلئے حکومت کی جانب سے آئی پی ڈی ایس اسکیم اربن کیلئے فراہم کی جارہی ہے جس کے لئے علحدہ سب اسٹیشنوں اور برقی کھمبوں و تاروں کی درستگی و مرمت کے ذریعہ عوام کو 24×7 گھنٹے برقی سربراہی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔جس سے عوام مستفید ہونے کے لئے سفید راشن کارڈس ، آدھار کارڈس اور گھر ٹیکس بل کے زیراکس کاپی درخواست کے ساتھ داخل کرتے ہوئے استفادہ کریں ۔ اس موقع پر بھینسہ AD رام بابو ، اے ای سرینواس ، رورل اے ای عبدالعظیم کے علاوہ دیگر محکمہ برقی کے عہدیداران موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT