Monday , September 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / برقی مسدودی سے فصلیں تباہی کے دہانے پر

برقی مسدودی سے فصلیں تباہی کے دہانے پر

یلاریڈی 7 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) برقی مسدودی اور زائد برقی دباؤ سے آئے دن ٹرانسفارمرس جل جانے سے ہاتھ آئی فصل چار ایکر تباہ ہوتے دیکھ کر دلبرداشتہ کسان کی اقدام خودکشی کا واقعہ لنگم پیٹ منڈل کے جلدی پلی موضع میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق 32 سالہ ہنمنتو نامی کسان SS-1(100kv) برقی ٹرانسفارمر کے تحت چار ایکر دھان کی فصل کاشت کررہا ہے

یلاریڈی 7 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) برقی مسدودی اور زائد برقی دباؤ سے آئے دن ٹرانسفارمرس جل جانے سے ہاتھ آئی فصل چار ایکر تباہ ہوتے دیکھ کر دلبرداشتہ کسان کی اقدام خودکشی کا واقعہ لنگم پیٹ منڈل کے جلدی پلی موضع میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق 32 سالہ ہنمنتو نامی کسان SS-1(100kv) برقی ٹرانسفارمر کے تحت چار ایکر دھان کی فصل کاشت کررہا ہے۔ جس کا برقی ٹرانسفارمر ماہ میں 10 مرتبہ جل جانے سے کسانوں نے ہزاروں روپئے صرف کرکے مرمت کروایا پھر بھی یہ برقی کا اوور لوڈ سنبھال نہ سکا اور جل گیا جس سے ہنمنتو دلبرداشتہ ہوکر آنکھوں کے سامنے کی فصل کی تباہی دیکھتے ہوئے مایوس ہوگیا اور کھیت جاکر اسے آگ لگادی اور خود زہریلی دوا پی کر اقدام خودکشی کیا۔ اطراف کے کسانوں نے اسے خودکشی کرتا دیکھ کر اسے بچالیا۔ ایک ماہ بعد میں دس مرتبہ برقی ٹرانسفارمر جل گیا لیکن محکمہ ٹرانسکو نے اسے مستقل طور پر ٹھیک گرنا ضروری نہ سمجھا کہہ کد جلدی پلی کے عوام نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ جبکہ رکن اسمبلی رویندر ریڈی نے زائد برقی لوڈ کا مسئلہ حل کرنے یلاریڈی اے ڈی ای سے کہنے پر بھی کوئی عملی اقدام ہے نہ کوئی کوشش ہے۔ اے ڈی ای کی غیر ذمہ داری غریب کسانوں کی خودکشی کرنے پر مجبور کررہی ہے۔ خدمات سے لاپرواہی کرنے والے اے ڈی ای کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ انچارج اے سی لکشمن نے کہاکہ زائد برقی لوڈ کا مسئلہ واقع میں ہے جس کو مزید ایک اور ٹرانسفارمر سے حل کرنے کی شدید ضرورت ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT